ساہیوال: نواحی چک120۔9۔ایل میں گلی سے گزر نے لڑکیوں کو چھیڑ خانی کے تنا زعہ پر دو گروپوں میں تصادم

ایک زمیندار عمران سندھیلہ جاں بحق10افراد شدید زخمی،تمام زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں دا خل کرا دیا گیا، تین زخمیوں کی حالت نازک ،تین گرفتار

ہفتہ 10 اگست 2019 22:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) نواحی چک120۔9۔ایل میں گلی سے گزر نے لڑکیوں کو چھیڑ خانی کے تنا زعہ پر دو گروپوں میں تصادم ایک زمیندار عمران سندھیلہ جاں بحق۔10افراد شدید زخمی ہو گئے ۔تمام زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔تین گرفتار۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے احمد سندھیلہ زمیندار کے بیٹے عمران سندھیلہ نے سارنگ کے بیٹے آصف کو گلی سے گزرتے ہوئے لڑ کیوں کو چھیڑ خانی سے منع کیا جس پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔

کلہاڑیوں ،ٹوکوں اور ڈنڈوں کا آذادانہ استعمال جس کے نتیجہ میں عمران سندھیلہ جاں بحق او دس افراد ر محمد نوید،محمد سرور ،عدنان،امجد،محمد آصف،علی شیر،شہزادا ور ناصر کلہاڑیاں اور ٹوکے کے واروں سے شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد تمام زخمیوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جن میں تین کی حالت نازک ہے ۔پولیس کمیر نے عمران کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی ہے ۔پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں