ساہیوال، ڈکیتی کی مختلف وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘موٹرسائیکل ودیگر اشیاء چھین کر فرار

جمعرات 15 اگست 2019 18:45

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) ڈکیتی کی3مختلف وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘موٹرسائیکل‘ ودیگر اشیاء چھین کر فرار‘مزاحمت پر چھری مار کر نوجوان کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پہلی واردات ویو ہوٹل کے قریب ہوئی جہاں ایک شخص بکرا فروخت کرکے 21ہزا ر روپے نقدی لیکر گھرجانے لگا تو ملزم اعجاز نے اسے گھرچھوڑنے کے بہانے موٹرسائیکل پر بٹھا لیا اور ویو ہوٹل کے پیچھے چھری دکھا کر نقدی چھین لی، مزاحمت پر چھری مار کر اسے شدید زخمی کردیا۔

دوسری واردات ہڑپہ شہر میںہو ئی جہاں 2ملزمان نذیرا حمد کی دکان میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی ودیگر قیمتی اشیاء چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات 150/9-Lمیںہوئی جہاں شاہد رضا کھیتوںسے فارغ ہوکر موٹرسائیکل پر گھرآرہاتھا کہ راستے میں 4ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل و نقدی چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں