ساہیوال، کشمیریوں کی حق خودا رادیت نوشتہ دیوار ہے، دنیا کی کوئی طاقت انہیں آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی، سہیل انجم انصاری

ہفتہ 17 اگست 2019 18:15

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر حاجی سہیل انجم انصاری نے کہاہے کہ کشمیریوں کی حق خودا رادیت نوشتہ دیوار ہے اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دوہفتوں سے کرفیو کی صورتحال نہ صرف کشمیریوں بلکہ امت مسلمہ کے لئے پریشان کن ہے ۔

بھارت کی طرف سے بڑھتے ہوئے ظلم و ستم عالمی دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میںا نہوںنے کہاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تقسیم کرنے کی کوشش اور بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم دنیا کی جمہوریت پسندقوتوں کیلئے ایک چیلنج ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں عورتوں‘ بچوں ‘بزرگوں سمیت نوجوانوں پر بھارتی افواج کی طرف سے ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ ے جارہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوںکا عالمی دنیا سے رابطہ ختم کردیاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں