ساہیوال ۔دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ، کھڑی فصلیں زیرآب آگئیں

منگل 20 اگست 2019 18:08

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی‘ دریامیں کھڑی فصلیں زیرآب آگئیں،متعلقہ دیہاتی پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریائے راوی میں قطب شہانہ پرانے پتن کے قریب دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے اوردریامیں کھڑی فصلیں اواردریا میں بنائے گئے مکان زیرآب آناشروع ہوگئے ہیں جس کے نتیجہ میں دریامیں رہنے والے مکین پریشانی کاشکارہوگئے ہیں۔

بتایاگیاہے کہ ہیڈبلوکی اپ سٹریم میں 51ہزار 651 کیوسک پانی آرہاہے جبکہ ڈائون سٹریم 33ہزار کیوسک پانی دریامیں آرہاہے جوخطرناک صورتحال سے باہر ہے تاہم دریامیں پانی کی سطح معمول سے بلند ہوئی ہے ۔ پرانے پتن کے قریب دریاکے کناروں پررہنے والے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے صورتحال پر کڑی نظررکھنے اوران کے متبادل بند وبست کرنے کابھی مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں