ساہیوال۔ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مزید شجر کاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ڈی پی او ساہیوال

جمعرات 22 اگست 2019 18:42

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہاہے کہ درخت لگا نا صدقہ جاریہ ہے ۔اس سے ماحول کو صاف ستھرا اور پاکیزہ بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ آج لگا ئے گئے پودے ہماری آنے والی نسلوں کے لیے سایہ دار شجر بنیں گے ۔دھوئیں اور پالوشن کی وجہ سے ہمارے ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

اس لیے ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور سر سبزو شاداب بنانے کے لیے مزید شجر کاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں تھانہ سٹی ساہیوال کی انسپکشن کے موقع پر تھانہ کے لان میں پودا لگانے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہا رکررہے تھے۔اس موقع پراے ایس پی سٹی سرکل میڈم ڈاکٹر انعم فریال‘ SHOتھانہ سٹی رانا محمد آصف سرور اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال پولیس بھی اپنے تمام تھانوں اور دفاتر میں شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لے رہی ہے ۔قبل ازیں 10ہزار پودا جات ساہیوال پولیس کی جانب سے لگا ئے جا چکے ہیں اور مزید شجر کاری کی جا رہی ہے ۔انہوںنے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تھانوں میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرکے پودوںکی حفاظت کویقینی بنائیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں