ساہیوال۔ٹریفک کے مختلف حادثات میں دولڑکے جاں بحق، تین زخمی

بدھ 11 ستمبر 2019 18:29

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ٹریفک کے دومختلف حادثات میں دوکمسن لڑکے جاں بحق‘ تین شدید زخمی۔ پہلاحادثہ فرسٹ اوورہیڈبرج پربیرون بس سٹینڈ کے قریب ہوا، یہاں تیزرفتار کاراورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 14سالہ لڑکا بلال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمدعمر ‘ عطاء الله اور شہبازشدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کے عملہ نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پرایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسراحادثہ ہڑپہ بائی پاس پرہوا یہاں تیزرفتار کارنے 9 سالہ عبدالله کوسڑک عبور کرتے ہوئے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں