ساہیوال،تینوں اضلاع میں پراپرٹی ٹیکس گزاروں کو ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کر دیے ہیں، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:46

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن احمد سعید نے کہا ہے کہ ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں تقریبا 70ہزار پراپرٹی ٹیکس گزاروں کو سالانہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔اس سال بھی30ستمبر تک یکمشت ادائیگی پر حکومت پنجاب نے 5فیصد رعایت کا اعلان کر رکھاہے۔محکمہ نے دن رات کوشش کر کے ٹیکس گزاروں کے گھر/دوکان تک نوٹس (PT-10)تقسیم کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع اوکاڑہ میں 35ہزار300‘ضلع ساہیوال 19ہزار 300جبکہ ضلع پاکپتن میں 14ہزار500نوٹس تقسیم کئے گئے۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس گزار 30ستمبر تک سالانہ ٹیکس ادا کر کے حکومت پنجاب کی دی جانے والی 5فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ یکم اکتوبر سے واجب ادا ٹیکس پر ہر ماہ ایک فیصد کے حساب سے سرچارج لاگو ہو گا ۔ڈائریکٹر ایکسائز احمد سعید نے مزید کہا کہ اگر کسی ٹیکس گزا ر کو نوٹس نہیں ملا تو وہ متعلقہ ایکسائز آفس سے حاصل کر سکتا ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں