کشمیرمیں خواتین اوربچوں پر ہونے والا ظلم انسانیت کے ضمیر پر ایک طمانچہ ہے،کمشنر ساہیوا ل

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:09

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) کشمیرمیں خواتین اوربچوں پر ہونے والا ظلم انسانیت کے ضمیر پر ایک طمانچہ ہے اور اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ مظلوم کشمیریو ں کیساتھ ہونے والے ظلم و جبر کو روکے اور انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلائے۔پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ حق ملنے تک ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔

یہ بات کمشنر ساہیوا ل ڈویژن ندیم الرحمن نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خواتین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان‘سی ای او ایجوکیشن سجاد اسلم‘ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ثمرین کوثر‘ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی شازیہ اقبال‘ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان اور خواتین اساتذہ ‘طالبات ‘غیر سرکاری تنظیموں کی اراکین اور عام خواتین کی بڑی تعدادبھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر کمشنر آفس چوک پر ختم ہوئی جس کے شرکاء نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے تناظر میں بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مودی سرکار کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتی ہے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،آزادی کشمیری بہن بھائیوں کاپیدائشی حق ہے اور پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں انکے ساتھ ہیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں