اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ساہیوال زون کے فیلڈورکرز کا اہم اجلاس

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:09

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ساہیوال زون کے فیلڈورکرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا اورمتفقہ طور پر صدر میاں سیف الرسول ‘سینئر نائب صدر مہر نیک احمد ‘نائب صدر عمر عباس ‘جنرل سیکرٹری اخترجاوید کمبوہ ‘فنانس سیکرٹری ریاض الحق ندیم ‘سیکرٹری اطلاعات سید طفیل شاہ اورلیگل سیکرٹری شکیل احمد منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 23ستمبر کو حلف برداری کی تقریب کا فیصلہ کیا گیا ۔دریں اثناء ساہیوال ‘ چشتیاں ‘بہاولنگر ‘اوکاڑہ ‘ پاکپتن ‘عارفوالا ‘ چیچہ وطنی کے فیلڈ سٹاف ورکرز نے تنظیم بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور نومنتخب عہدے داران کومبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں