ساہیوال: گھریلو تنازعہ اور رشتہ کے تنازعہ پر دو لڑ کیوں اور ایک ادھیڑ عمر نے زہر کھا کر خود کشی کر لی

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) یہاں گھریلو تنازعہ اور رشتہ کے تنازعہ پر دو لڑ کیوں اور ایک ادھیڑ عمر نے زہر کھا کر خود کشی کر لی ۔تین جاں بحق۔چک81۔نائن۔ایل میں 40سالہ خاتون نسیم نے خاوند ممتاز سے گھریلو مسئلہ پر جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔چک111۔نائن۔

(جاری ہے)

ایل کے 53سالہ محمد علی نے ساس بہو کی لڑائی سے تنگ آکر زہر کالا پتھر دوائی کھا کرخود کشی کر لی ۔کچی آبادی عارف والا روڈ کے محمد اکرم کی18سالہ بیٹی حمیرا نے والدین سے رشتہ کے تنازعہ پر جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا لیں ۔تینوں کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر تینوں نے دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں