ساہیوال ،ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں ، نامعلوم ملزمان 10لاکھ روپے نقدی وطلائی زیورات چھین کرفرار

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:12

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں‘ گن پوائنٹ پر نامعلوم ملزمان 10لاکھ روپے نقدی وطلائی زیورات چھین کرفرار ‘ڈکیتی کی واردات سکیم نمبر2فرید ٹائون میں ہوئی یہاں محمدجاوید کی بیوی عابدہ صدیق اپنے ڈرائیور کے ساتھ پلاٹ دیکھنے سکیم نمبر3فرید ٹائون گئی جب پلاٹ سے باہرنکلی 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی وطلائی زیورات مالیتی10لاکھ7ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

چوری کی وارداتوں 48/G-Dمیں سکندرو غیرہ3ملزمان نے نور احمد کے احاطہ سے بھینس مالیتی80ہزارروپے ‘123/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے محمد علی کے احاطہ سے گائے مالیتی 1لاکھ50ہزارروپے اور قصبہ ہڑپہ میں محمد اشہل نے علی اصغر کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات مالیتی1لاکھ90ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں