چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی،پرائزبانڈ،اسلحہ، مویشی چراکرلے گئے

بدھ اکتوبر 19:50

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی ‘پرائزبانڈ ‘لائسنسی پسٹل ‘4بکرے اور بھینس چراکرلے گئے ۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات 120/9-Lمیں ہوئی یہاں 3نامعلوم ملزمان نے آئس فیکٹری کی دیوار کو نقب لگا کر فیکٹری سے نقدی ‘پرائزبانڈ اورلائسنسی پسٹل کل مالیتی 3لاکھ روپے چرالی ۔ دیگر وارداتوں 9/11-Lمیں ظہور حسن وغیرہ 4ملزمان نے بلال حسین کی حویلی سے 4بکرے مالیتی 80ہزار روپے اور 94/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے محمد وسیم ارشد کی ڈھاری سے بھینس مالیتی 2لاکھ روپے چرالئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments