ساہیوا ل،نواحی گاؤں کے رہائشی محنت کش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) نواحی گاؤں کے رہائشی محنت کش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 91/6 آر کے رہائشی محمد جاوید کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ نومولود میں سے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔جایود کے مطابق ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش اس کے لیے بہت بڑی خوشی ہے تاہم انتہائی غریب ہونے کی وجہ سے ایک ساتھ 4 بچوں کی پرورش اس کے لیے بہت مشکل ہے، اس کیلئے حکومت سے اپیل ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کرسکی.

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں