سپیشل جج انٹی کر پشن کورٹ ساہیوال نے لائیو سٹاک 14کروڑ روپے غبن کیس کا فیصلہ سنا دیا

لائیو سٹاک اوکاڑہ کے سپر ٹنڈنٹ محمد اشرف کو دس سال قید سخت اور تین کروڑ71لاکھ 21ہزار943روپے جر مانہ کی سزا

منگل 15 اکتوبر 2019 22:43

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) سپیشل جج انٹی کر پشن کورٹ ساہیوال مسٹر محمد عباس نے لائیو سٹاک 14کروڑ روپے غبن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لائیو سٹاک اوکاڑہ کے سپر ٹنڈنٹ محمد اشرف کو دس سال قید سخت اور تین کروڑ71لاکھ 21ہزار943روپے جر مانہ کی سزا سنائی ۔عدالت نے مجرم محمد اشرف کا سی این جی فلنگ اسٹیشن بھی ضبط کر کے نیلام کر نے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے لائیو سٹاک آفیسر غضنفر مر زا کو سات سال قید سخت اور نائب قاصد محمد عباس کو پانچ سال قید سخت کی سزائوں کا حکم سنایا۔عدالت نے چار ڈسٹر کٹ اکائونٹ آفیسروں محمد نسیم بٹ،میاں محمد ندیم،ملک کرامت اور عبد الغفار کو بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق مالی سال2008میں لائیو سٹاک کے شعبہ میں حکومت کی 25کروڑ روپے کی گرانٹ سے ڈی سی او اوکاڑہ سے ملزم محمد اشرف ایک لاکھ روپے کا چیک لیتا تو وہ ایک لاکھ کو ایک صفر لگا کر بینک سے ایک کروڑ روپے کیش کر وا لئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس طرح ملزموں نے چو دہ کروڑ رو پے کا سر کاری خزانہ کو نقصان پہنچایا جس پر ڈی سی او اوکاڑہ کی مد عیت میںانٹی کر پشن سر کل اوکاڑہ نی31جنوری2008کو بارہ آفسیروںا ورا ہلکاروں کے خلاف مقدمہ محمد اشرف سپر ٹنڈنٹ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف 471,468,409ت پ اور 47/2/5پی سی اے درج کر لیا تھا ۔اب عدالت نے گیارہ سال بعد مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں