ڈی پی او ساہیوال کاتھانہ غلہ منڈی اور فرید ٹاؤن کا دورہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:26

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے تھانہ غلہ منڈی اور تھانہ فرید ٹائون کا دورہ کیا اور تھانوں کا ریکارڈ‘ فرنٹ ڈیسک کی کار کر دگی و دیگر امور کی انسپکشن کے علاوہ حوالات میںبند قیدیوں سے پوچھ گچھ کی اور تھانہ میں آ نے والے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر ہی انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران پرزوردیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جا ئے ۔علاقہ تھانہ میں گشت کے نظام کو مزید بہتر کیا جا ئے اور آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان کے احکامات پر سختی سے عمل کیا جا ئے ۔ غیر قانونی حراست یا تشدد ناقابل برداشت ہیں کوئی بھی شکایت نوٹس میں آ نے پر سختی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔تھانہ میں آ نے والے شہریوں سے ''تحفظ عزت کے ساتھ -''والے منشور پر عملدرآمد کر تے ہو ئے انہیںا حساس تحفظ دیا جا ئے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں