ساہیوال ۔کچرا پھینکنے والوںکے خلاف کارروائی کی جائے، شہریوں کا مطالبہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:16

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) نہر 9/L میں شادی ہالز اور ہسپتال سے متعلقہ کچرا وغیرہ پھینکنے سے تعفن اٹھنے لگا ‘پلوںکے نیچے کچرا پھنسنے سے شہری پریشان ‘متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شرقی بائی پاس سے غربی پاس تک نہر 9/L میں مختلف مقامات پر بعض افرادشادی ہالز اور ہسپتال سے متعلق کچرا وغیرہ پھینکتے ہیںاور پانی کے اوپر تیرنے والا کچرا وغیرہ پلوں کے نیچے سے گزرتے ہوئے پھنس جاتاہے جس کے باعث نہر سے تعفن اٹھتاہے اور آمدورفت کے دوران شہریوںکو بدبو سے پریشانی ہوتی ہے۔

نہر کے دونوں اطراف خوبصورتی بھی متاثر ہوتی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ نہر9-L میںکچرا وغیرہ پھینکنے والوںکے خلاف کارروائی کی جائے اور نہر میںصفائی اور نہر کے اردگرد خوربصورتی کا خیال رکھاجائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں