ساہیوال، غیر قانونی بس اسٹینڈز ، ویگن اڈوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:27

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ساہیوال ندیم الرحمن کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یٰسین کا شہر بھر میں غیر قانونی بس اسٹینڈز اور ویگن اڈوں کے خلاف کریک ڈائون جاری‘ بیسیوں گاڑیاں تھانے میں بند‘ متعدد کو بھاری جرمانے ۔تفصیلات کے مطابق شہر میں غیرقانونی بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈز کی بدولت ٹریفک کی صورتحال اکثر دگرگوں اور آنے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمٰن نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے واصف یٰسین کو ہدایت کی جس کی روشنی میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور عارفوالاپل پر ایک خصوصی آپریشن میں بیسیوں ویگنوں کو پولیس اسٹیشن میں بند کروایا جبکہ متعدد ڈرائیورز کو بھاری جرمانے بھی کیے ۔شہر کے سماجی و عوامی حلقوں نے کارروائی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاتا رہے گا جن کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں