ساہیوال،ڈکیتی و چوری کی متعد د وارداتیں

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:27

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈکیتی و چوری کی متعد د وارداتیں ‘نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘طلائی زیورات ‘موبائل فون ‘موٹرسائیکل ‘موٹر سائیکل رکشہ‘ گائے اور بجلی ٹرانسفارمر لے اڑے ۔ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 82/6-Rمیں ہوئی یہاں شہباز اختر ایک بنک سے رقم نکلوا کر گھر جارہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان ن ے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے نقدی 82ہزار روپے اورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات 94/9-Lمیں ہوئی یہاں فرید خاں وغیرہ 8ملزمان نے احمد رضا کی ڈھاری پر آئے اور گن پوائنٹ پر گائے مالیتی 2لاکھ 50ہزار روپے لیکر فرار ہو گئے ۔چوری کی وارداتوں کوٹ خادم علی شاہ میں نامعلوم ملزمان نے محمدرمضان کا موٹرسائیکل رکشہ نمبری 2710/SLLمالیتی 1 لاکھ 35ہزار روپے گلی سے ‘مزدور پلی کے قریب ایک سنوکر کلب کے باہر سے زوہیب ‘قیصر اورحمزہ نے شاہد مسیح کی موٹرسائیکل نمبری 583/SLKمالیتی 45 ہزار روپے‘ ڈبلیو بلاک میں نامعلوم ملزمان نے منصور اختر کے گھر سے نقدی ‘ایل ای ڈی اور لیپ ٹاپ وغیرہ اور برکت ٹائون میں نامعلوم ملزمان نے سرکاری بجلی ٹرانسفارمر مالیتی 2 لاکھ 30 ہزار روپے لے اڑے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں