حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرناہے، حاجی شیخ محمد چوہان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:41

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل ساہیوال کے ضلعی چیئر مین حاجی شیخ محمد چوہان نے کہاہے کہ افسران عوام کے مسائل کو فور ی حل کریں حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرناہے۔ وزیراعلیٰ شکایت سیل کے قیام سے لوگوںکی شکایات کاازالہ جلد ممکن ہوگا ۔

(جاری ہے)

شکایت سیل کے ذریعے شکایات متعلقہ محکمے کو بھیج دی جاتی ہیں جس پرفوری عملدرآمد ہوتاہے۔

ایک ملاقات میںا نہوںنے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل میں تمام محکمے تعاو ن کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب اداروں کو مضبوط کرنے اور عوام الناس کے مسائل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ اصل حقائق سامنے رکھ کر شکایات کا اندراج کروائیں جس سے ان کو بروقت انصاف مل سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں