مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی، موبائل فون،مویشی اور موٹرسائیکل لے اڑے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:41

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) مختلف وارداتوں میںنامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی‘ موبائل فون ‘اے ٹی ایم کارڈ ‘بکریاں اور موٹرسائیکل لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں139/9-lکے قریب ہوئی یہاں شبیر احمد اپنے ڈرائیور محمد حبیب اور ملازم محمد حفیظ کے ہمراہ گاڑی پر مرغیاں سپلائی کرکے واپس مالن شاہ چوک جارہے تھے کہ راستے میں 2نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سواروںنے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی 85ہزارروپے وموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات 99/6-Rکے قریب ہوئی یہاں زاہد ریاض بنک سے رقم نکلواکر گھرواپس جارہاتھا کہ گھر کے باہر 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی‘1لاکھ 50ہزارروپے ‘اے ٹی ایم کارڈ ‘آئی ڈی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس چھین کرفرارہوگئے۔ دیگر وارداتوں 183/9-L میں نامعلوم ملزمان نے ممتاز علی کے احاطہ مویشیاںکو نقب لگاکر 4بکریاں اورایک بکرا کل مالیتی1لاکھ50ہزارروپے اور غلہ منڈی تانگے والا اڈا کے قریب نامعلوم ملزمان نے محمد عثمان علی کی موٹرسائیکل نمبری6896/SLMمالیتی 71ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں