ساہیوال،محکمہ لائیو سٹاک نے مرغیوں کی رعایتی نرخوں پر تقسیم کا آغاز کر دیا

پیر 21 اکتوبر 2019 18:36

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) محکمہ لائیو سٹاک نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زرعی خوشحالی منصوبے کے تحت گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لئے مرغیوں کی رعایتی نرخوں پر تقسیم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت 23 اکتوبر کو ضلع بھر میں 90 مرغوں کے یونٹس تقسیم کئے جائیں گے۔یہ بات ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر غلام مصطفی نے پولٹری یونٹس کی تقسیم کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی منتخب کیے جانے والے 90 خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہی.اس تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر,ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل ساہیوال ڈاکٹر شفاقت علی,ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل چیچہ وطنی ڈاکٹر رفاقت علی,فارمرزاور صحافی حضرات بھی موجود تھی. اس موقع پر ڈاکٹر غلام مصطفی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈویژن کا کہنا تھا کہ مرغوں کے حصول کیلئے تحصیل ساہیوال میں 66 اور تحصیل چیچہ وطنی میں 114 درخواستیں درخواستیں موصول ہوئیںچونکہ محکمہ لائیوسٹاک دونوں تحصیلوں میں 45,45 پولٹری یونٹس فراہم کر رہا ہے لہٰذا شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بذریعہ قرعہ اندازی 90 افراد منتخب کر لئے گئے ہیں جو 23 اکتوبر کو پولٹری یونٹس وصول کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ارزاں نرخوں پر مرغوں کے سیٹ کی فراہمی کی جا رہی ہے اور ہر سیٹ 12مرغوں پر مشتمل ہوگا جس کی رعایتی قیمت صرف1050روپے مقرر کی گئی ہے ۔ان مرغوں کی عمر 55سی60دن اور وزن 350سی450گرام ہوگا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں