ساہیوال ۔ پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہروقت تیار ہے، اے ڈی چوہدری

منگل 22 اکتوبر 2019 19:58

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی ساہیوال کے راہنما اے ڈی چوہدری نے کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے اور کہاہے کہ پاک افواج نے بھارتی اشتعال انگیز کامنہ توڑ جواب دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہروقت تیار ہے اورپوری طرح جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی سرکار مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنی ہٹ دھرمی پرقائم ہے اورمقبوضہ کشمیر میں اڑھائی ماہ سے کرفیولگاکر کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہے ہیں کشمیریوں کا خون خربہ کرتے ہوئے اپنی ہٹ دھرمی پرقائم ہے اورعالمی برادری مجرمانہ خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں جوظلم کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پوری قوم بھارت کے ظلم وستم ‘خون خرابہ کی شدیدمذمت کرتی ہے اوریہ عہد کرتی ہے کہ وہ کشمیریوں کیساتھ ہے اوروقت آنے پر پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں