ساہیوال ۔ ٹرانسپورٹرز کرایہ نامہ واضح آویزاں کریں ،عامرشہزاد چیمہ

منگل 22 اکتوبر 2019 19:58

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ٹریفک ایجوکیشن اینڈروڈ سیفٹی ونگ کے انچارج عامرشہزاد چیمہ نے ویگن اسٹینڈ انتظامیہ اورڈرائیورزپرزوردیاہے کہ وہ ویگن اسٹینڈ پرکرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔

(جاری ہے)

غیرقانونی اور غلط پارکنگ سے اجتناب کریں اورڈرائیورز پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر مت گاڑی چلائیں اوردوران ڈرائیونگ گاڑی کے مکمل کاغذات اپنے پاس رکھیں اور موبائل فون کا ہرگز استعمال نہ کریں۔

وہ ریلوے روڈ پر ایک ویگن اسٹینڈ کے دفترمیں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے زوردیا کہ ڈرائیورز گاڑیوں میں اوورلوڈنگ اورتیزرفتاری سے پرہیزکریں۔ اوورٹیکنگ کرتے وقت انڈیکیٹرزکااستعمال کریں اوررات گاڑیوں کی لائٹس مدھم رکھیں تاکہ حادثات سے بچاجاسکے۔ انہوں نے ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کرنے اور سموگ کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر اپنانے پرزوردیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں