اینٹی کر پشن ساہیوال ریجن کی کارروائی ،سر کاری اراضی پر قائم پٹوار خٓا نہ کو مسمار کر دیا گیا

بدھ 13 نومبر 2019 18:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) اینٹی کر پشن ساہیوال ریجن کی کاروائی سر کاری اراضی پر قائم پٹوار خٓا نہ کو مسمار کر دیا گیا اور محکمہ مال کی 70لاکھ روپے کی سر کاری اراضی واگذار کر وا کر محکمہ کے سپرد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

یہ بات یہاں ریجنل ڈائریکٹر شفقت اللہ مشتاق نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ سر کاری محکموں محکمہ انہار،محکمہ مال اور محکمہ ایجوکیشن کی اراضی کے ناجائز قابض کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اب تک10ہزار429کنال اراضی واگذار کرائی جا چکی ہے جسکی مالیت گیارہ ارب روپے ہے۔مزید آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں