ساہیوال،لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس کا سٹاپ فوری بحال کیا جائے، مسعود خا ن مہمند

جمعہ 15 نومبر 2019 18:09

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس کا سٹاپ فوری بحال کیا جائے ۔مذکورہ ٹرین کا روٹ ساہیوال سے ختم کرکے لاہور سے فیصل آباد براستہ کراچی کر دیا گیا تھا جو کامیاب نہ ہو سکا اور ساہیوال روٹ بحالی کے حکم کے بعد عدالتی سٹے کی وجہ سے فیصل آباد روٹ بحال ہے حالانکہ وہ کامیاب بھی نہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات سابق چیئرمین یونین کونسل مسعود خا ن مہمند نے ایک ملاقات میں بتائی ۔انہوںنے کہاکہ ساہیوال سے تاجروں سمیت سینکڑوں افراد مذکورہ ٹرین میں سفر کرتے تھے اور سٹاپ ختم ہونے پر مختلف حلقے پریشان ہیں ۔ انہوںنے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیاہے کہ شالیمار ایکسپریس کا روٹ فیصل آباد سے تبدیل کرکے ساہیوال روٹ اور سٹاپ بحال کیا جائے اور اس سلسلہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں