ساہیوال، پولیس نے چھاپے مارکر 3منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیا

منگل 19 نومبر 2019 18:43

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) فریدٹائون پولیس نے چھاپے مارکر 3منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے 8کلو چر س‘1کلو ہیروئن اور آدھ کلو افیون بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

منشیات فروش عمرفاروق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 5کلو چرس ‘1کلوہیروئن اور 600گرام افیون معہ الیکٹرانک کنڈا برآمد کرلیا جبکہ 89/6-R روڈ پر منشیا ت فروش 2بھائیوں بادشاہ پروکا سے 2200گرام چر س اور آصف سے 500گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں