قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ناقابل معافی ہے،حاجی سہیل انجم انصاری

بدھ 4 دسمبر 2019 19:30

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) ساہیوال چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدرحاجی سہیل انجم انصاری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ناقابل معافی ہے یہ توہین شیطانی فعل ہے جس سے ناروے کے کافروںکا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیاہے۔توہین کرنے والا بد بخت خدا کے قہر سے نہیں بچ سکتا۔

توہین کرنے والے اپنے عبرت ناک انجام کے لئے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

اخبار نویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حرمت قرآن کے لئے عالم اسلام کو متحدہوجائے تو عالم کفرایسی ناپاک سازش ہرگز نہیںکرے گا یہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی بد ترین مثال ہے۔انہوںنے کہاکہ مذہب معاشرے کی دعویدار انسانی حقوق کی تنظیمیں قرآن پاک کی بے حرمتی پر چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کابین الاقوامی قانون دوسرے ممالک کی بجائے صرف مسلمانوںپر ہی کیوں لاگو ہوتاہے۔انہوںنے ناروے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے دہشگرد کو فوری سزا دی جائے تاکہ کسی غیر مسلم کو آئندہ ایسی جرات نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں