پی ٹی آئی پاکستان میں تبدیلی اور نظام بدلنا چاہتی ہے، رانا آفتاب احمد

بدھ 4 دسمبر 2019 19:30

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) پی ٹی آئی ساہیوال کے نومنتخب ضلعی عہدے داروں صدر رانا آفتاب احمدخاں‘نائب صدر چوہدری صغیر انجم ‘سیکرٹری جنرل ملک سجاد احمداعوان ‘ سیکر ٹری اطلاعات میاں نویداسلم ودیگر عہدے داران کو سابق ناظم حکیم اعجا زحاذق ‘ہمایوں حاذق اور رانا شہباز نے مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیاہے کہ وہ عوام کی امنگوں کے مطابق کام کرینگے اور سیاسی کارکنوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریںگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی پاکستان میں تبدیلی اور نظام بدلنا چاہتی ہے جو غریب عوام کے مفادمیں بہترین ثابت ہوگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں