ساہیوال،نواحی چک90۔نو۔ایل سے اغواء ہونے ولای پانچ سالہ بچی کی لاش فصل کھیت سے بر آمد،شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) نواحی چک90۔نو۔ایل سے اغواء ہونے ولای پانچ سالہ بچی مریم کی لاش فصل کھیت سے ملنے پر شہریوں نے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بچی کے اغواء کاروں اور قاتلوں کو گرفتار کیا ؂جائے اور پولیس تھانہ غلہ منڈی کی بے حسی پر شدید احتجاج کر تے ہوئے پولیس کے ذمہ دار اہل کاروں اور ایس ایچ او ،ڈی ایس پی سٹی کو معطل کر کے تحقیقات کرائی جائیں ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے الزام لگایا کہ گلزار حسین کی پانچ سالہ بیٹی مر یم کو 2دسمبر کو گلی میں کھیلتے ہوئے اغوا کرلیا گیا مگر پولیس نے بے حسی کا مظاہرہ کر تے ہوئے بچی کی بازیابی کیلئے اور بچی کا سراغ لگانے کی بجائے چپ سادھے رکھی اور الٹا ان کے خاندان کو پریشان کر تی رہی اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی پولیس نے آج بچی کی لاش تحویل میں لیکرپو سٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی ہے ۔حکام نے ر ورثاء کو یقین دلایا کہ بچی کو اغوا کاروں اور قاتلوں کوگرفتار کرکے سزا دلائی جائے گی۔مظاہرین دو گھنٹے کے بعد اعلیٰ حکام کی طرف سے پولیس کے ذمہ دار افسروں کے خلاف ایکشن لینے اور ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں