افسران جدید سائنسی طریقوںکو اپنا کرمقدمات کی تفتیش کریں، آر پی او ساہیوال

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:34

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ نے افسران پر زور دیاہے کہ وہ جدید سائنسی طریقوںکو اپنا کرمقدمات کی تفتیش کریں۔ ملزمان پر تشدد قانوناً جائز نہیں ۔مقدمات کی تفتیش کیلئے پولی گرافک ٹیسٹ سمیت کئی امدادی آلات کے استعمال کا رواج ہوچکاہے جن کے استعمال کو فروغ دیاجائے۔

وہ یہاں ریجنل ٹریننگ سنٹر میں ’’حراستی قوانین کے موثر نفاذ اور پیشہ وارانہ ضابطہ اخلاق کی پابندی ‘‘کے عنوان پر کورس کے شرکاء ڈی ایس پیز ‘ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر اے ڈی آئی جی رانا افتخاراحمد اورڈی ایس پی لیگل عبدالوحید ہنجرا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف ساہیوال کے ہیڈ سا ئیکلوجسٹ ڈاکٹر سائرہ عرفان نے جرائم پیشہ افراد سے انٹرو یو ‘تفتیش کی تکنیک ‘جرائم پیشہ افراد کے رویے‘جسمانی زبان کی سمجھ اورغصے کو قابو کرنے کے طریقوںپر اظہار خیال اور پروفیسر ڈاکٹرالطاف پرویز قاسم ابوا میڈیکل کالج فیصل آباد اور ڈاکٹرشاہدندیم ساہیوال میڈیکل کالج نے زیر حراست ملزم کے طبی پہلوئوںپر گفتگوکی جبکہ پبلک پراسیکیوٹرز محمد ارشدسلیم ‘سلمان حیدر اور فواد ضیاء نے گرفتاری اور حراست کے قوانین کے نفاذ پر تفصیلی لیکچر دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں