ریلوے اسٹیشن ساہیوال کے داخلی ایریا واندرونی صفائی ستھرائی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:34

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) سماجی رہنما عابد شہزاد مغل نے کہاہے کہ ریلوے اسٹیشن ساہیوال کے داخلی ایریا واندرونی صفائی ستھرائی کے لئے فوری عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ مسافروں کی آمدورفت کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن کے اندرونی وبیرونی ماحول کو بہتر بنایاجائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ یہ امر قابل تحسین ہے کہ ریلوے اسٹیشن ساہیوال کو از سر نو تعمیر کرکے خوبصورت بنادیاگیاہے مگر ریلوے اسٹیشن کے بعض اندرونی و بیرونی مقامات پر گندگی وکوڑا کرکٹ ودیگر مسائل ہیں جن پر فوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے متعلقہ ریلوے حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں