تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں چیکنگ کر رہے ہیں،کمشنر ساہیوال

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:34

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ عوام کو ضروری اشیائے صرف کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں چیکنگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔

سبزی منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم قائم کر دیے گئے ہیں جہاں کسان براہ راست اپنی سبزی فروخت کر رہے ہیں اور ان کی قیمت بھی منڈی کی قیمت سے کم ہوتی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ چیکنگ کے اس عمل کو تیز کیا جائے تا کہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔وہ یہاں اپنے دفتر میں میکنزم کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے،جس میں ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عبدالرئوف اور اے سی جنرل رمیض ظفر کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ فوڈ کو ہدایت کی کہ پورے ڈویژن میں آٹے کا بیس کلو تھیلے کا ریٹ 808/- اور دس کلو کا ریٹ404/- یقینی بنایا جائے اور کہیں بھی آٹے کی قلت نہ ہو ۔کمشنر محمد احسن وحید نے تمام پرائس مجسٹریٹس اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ڈویژن کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں قیمتوں کے استحکام کیلئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کریں اور کسی آڑھتی اور مڈل مین کو ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی اجازت نہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں