ساہیوال،نامعلوم ڈاکو گھر سے نقدی، طلائی زیورات لوٹ کرفرار

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:04

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) 4نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس کر نقدی‘ طلائی زیورا ت وغیرہ لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچا پکا نورشاہ روڈ پر جتالہ ایونیو میں گزشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب 4نامعلوم ڈاکو محمد مرتضیٰ کے گھر گھس آئے اور نوجوان پر تشد د کے بعد گھر سے 70ہزار روپے نقدی، اڑھائی تولے طلائی زیورات اور شناختی کارڈ وغیرہ لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے محمد مرتضیٰ کو آتا دیکھ کر اس پر فائر بھی کئے سکیورٹی گارڈ کے فائر کرنے کے بعد وہ فرار ہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں