پولیس نے نجی مڈل سکول چک116۔نو۔ایل سے چھٹی جماعت کی طالبہ افشاں منظور کے اغواء کا مقدمہ تین روز بعد درج کر لیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 22:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پولیس نے نجی مڈل سکول چک116۔نو۔ایل سے چھٹی جماعت کی طالبہ افشاں منظور کے اغواء کا مقدمہ تین روز بعد درج کر لیا ہے اور سکول کے پر نسپل محمد امیر،اسکی بیوی مسز شہباز امیر اور سیکیورٹی گارڈ ظہیر احمد کے خلاف درج کر لیا ہے۔تاہم ابھی تک مغویہ بر آمد نہیں ہو سکی۔چک124۔نو۔ایل کے بیو پاری منظور احمد کی بیٹی افشاں منظور 4۔

(جاری ہے)

دسمبر کو سکول پڑھنے آئی تو چھٹی کے بعد جب باپ منظور احمد بچی کو سکول سے لینے آیا تو سکول انتظامیہ نے ایک گھنٹہ کے بعد بچی کو واپس لے جانے کا کہا اور بہانہ بنایا کہ بچی ابھی سکول کا کام کر رہی ہے لیکن بچی رات تک گھر نہ آئی تو والدین کو تشویش ہوئی اور پولیس سے رابطہ قائم کیا تو پولیس نے مقدمہ درج کر نے سے انکار کر دیا ۔جب ورثاء نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تو پولیس تین یوم بعد مقدمہ تین ملزموں کے خلاف 363ت پ درج کر لیا ہے۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا اور نہ ہی بچی بازیاب ہو سکی ہی

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں