ساہیوال، 6نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر نقدی لے اڑے

پیر 9 دسمبر 2019 18:57

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) 6نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر نقدی لے اڑے‘ ڈاکو فائرنگ بھی کرتے رہے ‘ڈاکوئوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ موڑ دیا ‘تفصیلات کے مطابق جھال روڈ پر زم زم ٹائون گزشتہ رات 3بجے کے قریب 6نامعلوم ڈاکو سیڑھی کے ذریعے ایک گھر میں داخل ہوئے اور فرید کے گھر میں گھس کر40ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ڈاکو جب سیڑھی کے ذریعے چھت پر جارہے تھے تو انہوںنے ایک گھرکے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ موڑ دیا لیکن کیمروں میں فوٹیج بھی آگئی۔ محلے داروں نے ریسکیو15 کو اطلاع کردی اور پولیس آنے پر ڈاکو فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں