ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال نے دو سگے بھائیوں کے مقدمہ قتل میں پانچ ملزموں کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 24دسمبر تک منظور کر لی

بدھ 11 دسمبر 2019 18:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال چو ہدری ارشد محمود نے دو سگے بھائیوں کے مقدمہ قتل میں پانچ ملزموں نصیر احمد،نصیب علی،محمد مناسب ،امجد اور شجاعت کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 24دسمبر تک منظور کر لی ہے اور پولیس فرید ٹائون سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔چک99۔سکس۔آر میں8۔

(جاری ہے)

دسمبر کو جائیداد کے تنازعہ پر مو ٹر سائیکلوں پر سوار ہیلمنٹ پوش نوجوانوں نے بشارت لنگڑا نمبر دار اسکے بھائی مبار ک احمد کو اسکے یرہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ دو وکلاء سمیت دیگرسات نامزد ملزموں کو نامز اور اور دو نا معلوم ملزموں سمیت9۔

افراد کے خلاف 149,148,302ت پ مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ہائی کورٹ سے اس مقدمہ قتل کے ود نا مز دملزموں یونین کونسل کے سابق چیئرمین میاں حسنین رامے ایڈوکیٹ ا ور اسکے بھائی حسان رامے ایڈوکیٹ نے 12۔دسمبر تک عدالت عالیہ سے حفاظتی ضمانت کر وا رکھی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں