ساہیوال،شہریوں نی9سالہ بچے شان کو اغوا کر کے لے جانے والے دو اغواء کاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

بدھ 11 دسمبر 2019 18:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) محلہ نور پارک سے شہریوں نی9سالہ بچے شان کو اغوا کر کے لے جانے والے دو اغواء کاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔دونوں اغواء کار باپ بیٹا رکشہ ڈرائیور ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی گارڈ ریاض کا بیٹا شان گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم ورغلا کر رکشہ میں اغواء کر کے لے جارہے تھے بچے کے شور پر شہریوں نے تعاقب کیا اور دونوں ملزموں کو قابو کر کے بچے کا بازیاب کرا لیا۔پولیس غلہ منڈی نے بچے کے باپ محمد ریاض کی رپورٹ پر شان کے اغواء کا مقدمہ363ت پ درج کر کے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں