ساہیوال، ہوا بھرنے والی ٹینکی زوردھماکہ سے پھٹ گئی، نوجوان موقع پر ہی جاں بحق

بدھ 11 دسمبر 2019 21:24

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) گیج خراب ہونے کے باعث ہوا بھرنے والی ٹینکی زوردھماکہ سے پھٹ گئی‘ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق، جسم کے اعضاء ٹکڑوں میں بٹ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھال روڈویوہوٹل ٹرک سٹینڈ کے قریب ٹائرپنکچرز وغیرہ کی دکان پر ہوابھرنے والی ٹینکی کاگیج خراب ہوگیا اوردکاندار 36سالہ اسحاق کوپتہ نہ چل سکا، ہواکاپریشر بڑھنے پر ٹینکی زوردھماکہ سے پھٹ گئی اور اسحاق کے جسم کے کئی ٹکڑے ہوکر دورجاگرے اور وہ موقع پر دم توڑگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ ادارے موقع پرپہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں