ساہیوال، اغوا ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد،مقدمہ درج

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:44

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) 5روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی راجباہ سے نعش برآمد ‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق فرید ٹاؤن سے 27سالہ نوجوان رانا علی مرتضیٰ 5روز قبل اپنے دوستوںکے ہمراہ ایک شادی میں شرکت کے لئے گیا تو گھروا پس نہ پہنچا جسے اغواء کرلیاگیاجس کی نعش گزشتہ روز تھانہ کمیر کے علاقہ میں راجبا ہ سے برآمد ہوئی جسے کمیر پولیس نے قبضے میںلیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کمیر نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر کاشف وغیرہ 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں