شہر کو خوبصورت بنانے میں شہری پی ایچ اے سے تعاون کریں،کمشنر ساہیوال

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:05

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرارکھنے اور خوبصورت بنانا سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ سیر کے دوران پارکوں کو صاف رکھیں اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے پی ایچ اے سے تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

وہ یہا ںاپنے دفتر میں پی ایچ اے ساہیوال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہونے والے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے خالد منظور‘ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حبیب جیلانی وینس اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ فضائل مدثر نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے محدود وسائل کے باوجود پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سے فنڈز کے حصول اور اضافی آمدنی کیلئے بھر کوششیں کی جائیں گی ۔انہوں نے مخیر حضرات ‘تاجروں اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ شہر کو خوبصورت بنانے میں پی ایچ اے سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں