ساہیوال،بارہ یوم قبل کمسن بچی کو اغوا کر کے زبر دستی زنا ء ،بد اخلاقی اور قتل کر نے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) پولیس غلہ منڈی نے بارہ یوم قبل کمسن بچی کو اغوا کر کے زبر دستی زنا ء ،بد اخلاقی اور قتل کے ملزم کا سراغ لگا کر ملزم علی شیر چنگڑ کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطا بق دو دسمبر کو عمران ٹائون چک90۔نائن۔

(جاری ہے)

ایل سے 5سالہ بچی مریم کو گلی سے کھیلتے ہوئے ملزم نے اغوا کر کے زبر دستی زناء ، بد فعلی کے دوران جب بچی کی حالت غیر ہو گئی تو بچی کو گلے میں رسی ڈال کر گلا دبا کر ہلاک کر دیا اور لاش کھیت میں پھینک دی تھی جو پانچ دسمبر کوفصل کھیت سے بر آمد ہوئی ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی ،بد فعلی اورگلا دبا کر قتل کی تصدیق کے بعد پولیس نے 5دسمبر کو مقدمہ 365A,201,302,363,376,377ت پ اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر لیا تھا۔اور لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر ی تھی۔ پولیس نے ا س سلسلہ میںچارا فراد کو حراست میں لیا اور چار ملزموں کی جب فرانزک کرائی گئی تو ملزم علی شیر چنگڑکی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ۔ملزم علی شیر کی گرفتاری مقتولہ کے باپ گلزار کی نشاندہی پر ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں