نئے ڈی ایس پی صد رمظہر گوندل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:07

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) ڈی ایس پی صدر ساہیوال فلک شیر بھٹی کے تبادلے کے بعد ان کی جگہ نئے ڈی ایس پی صد رمظہر گوندل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چارج سنبھالنے کے فوری بعد انہوںنے اپنے دفتر میں آنے والے تمام سائلین کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کیلئے فوری احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوںنے سائلین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاہے کہ ان کے دفتر کے دروازے تمام سائلین کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں کسی کو بھی مسئلہ ہوتو وہ بلا جھجک میرے دفتر میں مجھے مل سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں