کمشنر ساہیوال کی ڈی سی، ڈائریکٹر زراعت کو ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:27

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے تحصیل عارف والا میں ٹڈی دل کے حملے کی اطلاعات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پاکپتن اور ڈائریکٹر زراعت ساہیوال کو ہدایت کی کہ وہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تا کہ کسانوں کو فصلوں کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کی فوری روک تھام مزید نقصان سے بچانے کیلئے انتہائی ضروری ہے اس لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر اس کا خاتمہ کیا جائے جس کیلئے صوبائی حکومت بھی تمام ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں