ساہیوال عارفوا لہ روڈ پر نجی ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2خواتین جاں بحق ،2 افرادزخمی

پیر 27 جنوری 2020 21:24

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) ساہیوال عارفوا لہ روڈ پر نجی ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2خواتین جاں بحق‘ ایک سالہ بچی سمیت2 افرادزخمی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالاروڈ پر الحسیب ٹائون میں ایک نجی ہسپتال کی عمارت تعمیر ہورہی تھی کہ اس دوران زیر تعمیر عمار ت گرنے سے ایک سالہ بچی اور 2خواتین سمیت 4افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر فور ی پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کرکے ملبے تلے دبے مرد وخواتین کو نکال لیا جن میں سی40سالہ نامعلوم خاتون اور 14سالہ نازیہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک سالہ بچی رمیزہ ‘ 24 سالہ ظفر کو زخمی حالت میں طبی امداددیکر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاںپر وہ زیر علاج ہیں۔ عمارت گرنے کی ٹیکنیکل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں