پولیو سے بچائو مہم 17تا21فروری کو منعقد ہو گی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سعد بن سعید

پیر 27 جنوری 2020 21:24

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سعد بن سعید نے کہا ہے کہ پولیو سے بچائو مہم 17تا21فروری کو منعقد ہو گی جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی -پولیو سے پاک پاکستان کے لئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں-ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا -انہو ںنے کہا کہ اگر محکمہ صحت کی ٹیمیں 17تا21فروری کے دوران آپ کے گھر نہ پہنچیں توکال فری نمبر 0800-12012پر فری کا ل کرکے اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں -

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں