ساہیوال، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

پیر 17 فروری 2020 18:16

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) طلبا و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے بعد کامیاب کاروبار اور اس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے یونیورسٹی آف ساہیوال میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔ سیمینارکا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ او آر آئی سی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر وارث علی نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ناصر افضل کی ہدایت پر کیا گیا۔

سیمینار میں جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکہ کے سکول آف کیمیکل اینڈ بایو مالیکیولر انجینئرنگ کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر ارسلان شہزاد نے کلیدی مکالہ پیش کیا جس میں طلبا و طالبات کو ریسرچ کلچر کے فروغ اور کارپوریٹ سیکٹر میں ملازمت کے زیادہ مواقع حاصل کرنے کے طریقہ کار پر رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ تحقیق پر خصوصی توجہ دیں تا کہ جاب مارکیٹ میں ان کو ترجیح دی جا سکے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائیرکٹر او آر آئی سی اور چیرمین شعبہ بزنس ایڈمنسڑیشن ڈاکٹر وارث علی نے بتایا کہ یونیورسٹی میں مختلف موضوعات پر سیمینارز کے مسلسل انعقاد کو یقینی بنایا جا رہاہے تا کہ طلبا و طالبات مارکیٹ کے جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کر سکیں اور یونیورسٹی میں تحقیق کو فروغ مل سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں