ساہیوال، جوگی چوک سے مزدورپلی تک تجاوزات کی بھر مار، شہریوں کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 17 فروری 2020 18:16

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) جوگی چوک سے مزدورپلی تک تجاوزات کی بھر مار ‘ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق جوگی چوک سے مزدور پلی تک دکانداروںنے گندے نالے سے آگے تک پختہ تھڑ ے بناکر سڑک پر قبضہ کررکھا ہے جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ بازارمیں موٹرسائیکل رکشوں کے غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ ز بھی بنے ہوئے ہیں جو ٹریفک جام کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

شہریوںکا کہناہے کہ اندرون شہر کی اہم شاہراہ پر تجاوزات کے باعث شہریوںکا گزرنا انتہائی مشکل ہوچکاہے۔ مختلف بازاروںکو جانے والی مذکورہ سڑک پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث خصوصاً سکول ٹائم اکثر ٹریفک جام رہتی ہے اورشہریوں کوشدید پریشانی کاسامنا کرناپڑتاہے۔ انہوںنے کمشنر ساہیوال محمد احسن وحید سے مذکورہ سڑک پر خصوصاًگندے نالے کے آگے سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں