ساہیوال، معروف کاروباری شخصیت شیخ محمد بلال دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بدھ 19 فروری 2020 19:33

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء)کپڑے کے معروف تاجر شیخ محمدا عظم کے بڑے بھائی اورساہیوال چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹریز کے ممبران شیخ محمد عمر ‘شیخ ابو بکرکے ماموں معروف کاروباری شخصیت شیخ محمد بلال دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کو سینکڑوں سوگواروںکی موجودگی میں ماہی شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ میں سماجی ‘سیاسی‘ کاروباری‘ تجارتی ‘ صحافتی حلقوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں