شجرکاری مہم کے دوران لگائے گئے پودوںکی دیکھ بھال ہم سب کا فرض ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال

جمعرات 20 فروری 2020 17:48

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل نے کہا ہے کہ درخت لگانا نبی کریم ؐ کی سنت ہے‘درخت ہمیں قدرتی آب وہوا کی فراہمی اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرتے ہیں۔ اس لئے ہمیں شجر کاری مہم کے دوران اپنے گھروں ‘گلی محلوں اور کھلے مقامات پر درخت لگا کر ان کی آبیاری کرنی چاہئیے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول بی برانچ میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن سجاد اسلم ‘بی ای او سید راشد لطیف ‘ڈپٹی ڈی ای او انیس کمیانہ اور اے ای او جہانزیب بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ شجرکاری مہم کے دوران لگائے گئے پودوںکی دیکھ بھال ہم سب کا فرض ہے۔ درختوںسے مختلف قسم کی قیمتی لکڑی بھی حاصل ہوتی ہے۔ انہوںنے سکول کے مختلف شعبوںکا بھی معائنہ کیا اور ایجوکیشن افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں