ساہیوال، نواحی گائوں کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میںایک ڈاکو ماراگیا ‘3فرار

جمعرات 20 فروری 2020 17:48

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) نواحی گائوں کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایکڈاکو ماراگیا ‘3فرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں94/6-R کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں1ڈاکو ماراگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق 4نامعلوم ڈاکوئوںنے جہاز گرائونڈ میں ایک موٹرسائیکل سوار وارث علی نامی سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھینی اور 6-Rکے علاقے کی طرف فرارہوگئے۔

ریسکیو15 پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوئوں کا تعاقب کیاتو 94/6-R کے قریب ڈاکوئوںنے پولیس پر فائر کھول دیا اور ایک نامعلوم ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ دیگر ڈاکو فرارہو نے میں کامیاب ہوگئے تاحال نامعلوم ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم ڈاکو کی جلد شناخت ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں